



ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو سے )
ڈیرہ غازیخان پولیس اور محکمہ ایریگیشن کا پانی چوری کے خلاف مشترکہ آپریشن، ناجائز نصب 20 پائپ، 4 موٹریں اور 3 پیٹر (پانی کھینچنے والے پنکھے) قبضے میں لے لیے
ڈیرہ غازیخان: پانی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان پولیس ٹیم نے محکمہ ایریگیشن کے ہمراہ علاقہ وڈور سے پل کلیری تک مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پانی چوری کے لیے ناجائز طور پر نصب کیے گئے 20 پائپ، 4 موٹریں اور (پانی کھینچنے والے پنکھے ) 3 پیٹر برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے۔
پانی چوری کے خلاف کارروائی کا مقصد پانی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
پولیس اور محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
