ٹھٹھ کے قریب پولیس مقابلہ پولیس کا بہادری کا مظاہرہ عوام کی جانب سے پولیس کو خراج تحسین

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپورٹر ایم اعجاز چانڈیو مہرانوی کی رپورٹ

پولیس مقابلے کے دوران رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ گھارو کی حدود ھالیجی لنک روڈ RBDO پل کے قریب پولیس اور ملزمان کی فائرنگ میں ایک خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت منظور عرف بولو ولد مولا بخش کھوسو رہائشی اصل ضلع مٹیاری حال تحصیل گھوڑاباڑی کے طور پر ہوئی ۔

ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم ضلع ٹھٹہ کے تھانہ گھارو، ساکرو، گھوڑاباڑی اور ضلع مٹیاری، حیدرآباد اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں رابری، ڈکیتی، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

زخمی ملزم کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان جن کی شناخت ستار کھوسو، حاکم کھوسو اور ذاکر کھوسو کے نام سے ہوئی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار زخمی ملزم کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کی بہادری اور کامیاب کارروائی پر ٹھٹھ ضلع کے عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *