جیکب آباد 🙁 نامه نگار)
پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کی درخواست پر اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز میں بے ضابطگیوں کا اینٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا تحقیقات شروع ۔ سابقہ ڈائریکٹر تعلیم بوکھلاہٹ کا شکار مشکلات میں مزید اضافہ رپورٹ کے مطابق پ ٹ ا پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر عبدالجبار کھوسو کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز میں ملوث تعلقہ ایجوکیشن آفیسر قمر النسا انصاری نائلہ دایو اور صدیق میرانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اینٹی کرپشن کے با اعتماد ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عبدالجبار کوسو نے 15 رکنی وفد کے ہمراہ دفتر آ کر جیکب آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف درخواست دی جو تحقیقات کے لیے منظور ہو گیا ہے ۔ بہت جلد کرپشن میں ملوث آفسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ دوسری جانب سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈز میں میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سابقہ ڈائریکٹر عبدالجبار دایو نے کرپشن میں ملوث اپنی بیٹی تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری فیمیل نائلہ دائو کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دینے کے بعد مسلسل کوشش کرنے کے باوجود ناکامی پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنے ماضی کے رفیقوں کو زہریلی سانپ کی طرح ڈسنا شروع کر دیا ہے ۔ سابقہ ڈائریکٹر عبدالجبار دایو نے اپنے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سندھ کے مقرر تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران پر اثر انداز ہونے کے لیے کمیٹی ممبر ریاض شاھ سمیت قمر النسا انصاری اور فرحت یاسمین کے خلاف انکوائری کمیٹی مقرر کروا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جیکب آباد نے اپنے دفتری دستخط سے جاری کردہ مراسلے کے ذریعے ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ کے مراسلے کا جواب دیتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈز سے نکالے جانے والے غیر قانونی رقم کی تصدیق کر دی ہے
پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کی درخواست پر اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز میں بے ضابطگیوں کا اینٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا