جیکب آباد: (اے جی بلوچ) کچھ دن پہلے ھندو تاجر پپو مل کے پیٹرول پمپ پر فائرنگ اور مبینہ بھتے کی پرچیاں ملنے کے خلاف ھندو برادری کی جانب سے کاروبار بند کر کے احتجاج ریکارڈ۔۔۔
دوران احتجاج ایس ایس پی محمد کلیم ملک گڑھی خیرو پہنچا اور ھندو برادری سے ملاقات کی اس موقع پر ھندو برادری کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد سے بھڑتی هوٸی بدامنی کی شکایت کی گٸی اور ساتھ هی دیگر شھریون نے بھی موٹر سائیکل چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتوں کے شکایت کی۔ ایس ایس پی محمد کلیم ملک نے یقین دلایا که ہم پیٹرول پمپ پر حملے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور انشاء اللہ ایک دو دن میں وہ قانون کے گرفت میں ہونگے ، اور یہاں سے جو بھی موٹر سائیکلیں چھینی گئی ہیں انشاء اللہ ایس ایچ او گڑھی خیرو تمام جلد ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرینگے اور پولیس اسٹیشن گڑھی خیرو میں پولیس نفری کو بھی بڑھادی گئی اور شھر بھر میں پولیس کا گشت بھی مزید بڑھا کر امن وامان کو یقینی بناٸینگے۔