کوٹلی ستیاں کے گاؤں دھیر گراں جنوبی میں تعلیم کا چراغ بجھ گیا، حکومتی دعوے بے اثر
کوٹلی ستیاں (راشد ستی) کے گاؤں دھیر گراں جنوبی کا واحد سرکاری سکول جسے پنجاب حکومت نے ایک این جی او کے حوالے کیا تھا،تاحال بند پڑا ہے اور بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ذرائع کے مطابق این جی او سکول میں اساتذہ بھرتی کرنے میں ناکام رہی۔البتہ ایک غریب گھرانے کی خاتون کو آیا کے طور پر رکھا گیاتھا۔خاتون سے چار ماہ کام لیا گیا مگر تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔حکومتی اعلان کے مطابق 37 ہزار ماہانہ تنخواہ کا دعویٰ کیا گیا تھا،مگر عملی طور پر صرف سات ہزار ماہانہ طے کیے گئے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ وہ سات ہزار روپے بھی ادا نہ کیے گئے۔متاثرہ خاتون دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔خاتون نے محکمہ تعلیم میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔علاقہ مکینوں نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔