قائداعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کوٹلی ستیاں میں منعقد ہونے والا پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس محض ایک تنظیمی سرگرمی نہیں تھا بلکہ یہ وفا، اعتماد اور نظریاتی سیاست کا عملی اظہار تھا۔ اس اجلاس میں نہ صرف قائداعظم کے افکار اور شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا بلکہ پارٹی کے موجودہ نظم و ضبط اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعادہ بھی کیا گیا۔اجلاس کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ قائم مقام صدر ہوسی سانٹھ سرولہ جہاں زیب ستی کی جانب سے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر اسد ستی اور جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی سمیت پوری تنظیم پر مکمل اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی، جسے اجلاس میں شریک کارکنان اور عہدیداران نے کثرتِ رائے سے منظور کیامقررین نے اپنے خطاب میں صدر اسد ستی اور جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی کی نمایاں خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر اسد ستی اور جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی کی قیادت میں پارٹی تنظیم نے ثابت قدمی، اتحاد اور نظریاتی وابستگی کی مثال قائم کی ہے۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واحد قابلِ اعتماد تنظیم یہی باڈی ہے اور کسی دوسرے گروپ یا اجلاس پر تنظیمی سطح پر کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی کوئی ذاتی رائے ہے تو وہ محض ذاتی رائے ہو سکتی ہے، پارٹی سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار صرف اعلیٰ قیادت کو حاصل ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ ہر صورت قبول ہوگا، تاہم تنظیمی اعتماد مکمل طور پر تحصیل کوٹلی ستیاں کی منتخب باڈی، صدر اسد ستی اور جنرل سیکرٹری راشد محبوب ستی پر ہی قائم ہے۔اجلاس سے سابق ایم پی اے شفقت عباسی، سابق ضلعی صدر شوکت عباسی اور سابق سٹی ناظم و تحصیل صدر عبدالجبار ستی نے بھی خطاب کیا عبدالجبار ستی نے پیپلز پارٹی کے ادوار میں کوٹلی ستیاں اور مری کے لیے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ منصوبے آج بھی عوامی خدمت کی روشن مثال ہیں اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ آخر میں ممتاز مذہبی رہنما پیر افتخار حسین الخیری نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرائی۔یہ اجلاس اس حقیقت کا مظہر تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی قائداعظم کی فکر اور شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کو اپنی سیاست کی بنیاد سمجھتی ہے، اور کوٹلی ستیاں میں یہ نظریاتی سیاست مضبوط قیادت اور منظم تنظیم کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔
وفا کی سیاست