انسانی حقوق کے عالمی دن پر قادیانی جماعت کے غیر قانونی اقدامات بے نقاب

قادیانی جماعت کے ہاتھوں نومسلمین کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر
عالمی برادری نوٹس لے؛ختم نبوت جرنلسٹس فورم

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

ڈاکٹر حسن رانا (بانی و صدر ختمِ نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان) نے اپنے بیان میں کہا کہ قادیانی جماعت مذہب کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک منظم سازشی تحریک چلا رہی ہے، جس میں ظلم، جبر اور ناانصافی کا رویہ نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق سابق قادیانیوں (نومسلمین) کے حقوق، مذہبی آزادی اور عزتِ انسانی کی خلاف ورزیوں کے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔

نائب صدر احمد صابر چغتائی نے اس موقع پر کہا کہ قادیانی جماعت کی طرف سے سابق قادیانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ جائیدادوں پر قبضے، جسمانی تشدد، ذہنی و معاشرتی دباؤ اور بچوں کو چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں۔

جنرل سیکرٹری محمد منصور ممتاز نے اپنے بیان میں کہا کہ چناب نگر میں قائم قادیانی جماعت کے مرکز میں سابق قادیانیوں کو قید کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قادیانی جماعت اور اس کے اراکین اُن مسلمانوں کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہیں جو ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس یا انتظامیہ کو دیتے ہیں۔ چشتیاں، گجرات، شیخوپورہ، پتوکی اور پسرور میں ایسے حملوں کا ہونا لمحہ فکریہ ہے، جہاں کئی مسلمان زخمی ہوئے اور متعدد کو قتل بھی کیا گیا۔

چیف لیگل ایڈوائزر حافظ مصعب رسول ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو قادیانی جماعت کے جاری مظالم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانی جماعت اور اس کے سربراہ مرزا مسرور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نومسلمین سمیت دیگر متاثرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

ختمِ نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان کے عہدیداران نے حکومت پاکستان سمیت متعلقہ اداروں سے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ قادیانی جماعت کی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری روکا جائے اور انہیں پاکستان کے آئین و قانون کا پابند بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *