ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپورٹر (ایم اعجاز چانڈیو مہرانوی):
ورکنگ ویمن ڈے کے موقع پر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع ٹھٹھہ کے زیرِ اہتمام آگاہی اور تعریفی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی میزبانی ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع ٹھٹھہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کی۔
تقریب میں ڈاکٹروں، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالجبار بلوچ نے خواتین کی محنت، قربانیوں اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیف ہاؤس انچارج خورشیدہ اقبال نے اپنے شعبے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور خواتین کے خلاف تشدد، ہراسانی اور دیگر سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر لیگل اسسٹنٹ عبدالرشید چانڈیو نے ہراسانی اور جینڈر بیسڈ وائلنس سے متعلق موجود قوانین، خواتین کے قانونی حقوق اور تحفظ پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سوشل ورکر اریشا نور نے ڈیجیٹل ہراسانی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور ان سے بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران زراعت، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، نجی شعبے اور کمیونٹی کی تعمیر میں سرگرم خواتین کی جدوجہد اور عزم کو سراہا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بے شمار مشکلات کے باوجود خواتین کا ثابت قدم رہنا قابلِ تحسین ہے۔
تقریب کے اختتام پر شریک خواتین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، جو آر ایچ سی گھارو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام حسین عمرانی نے تقسیم کیں۔
ورکنگ ویمن ڈے کے موقع پر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع ٹھٹھہ کے زیرِ اہتمام آگاہی