چین نے بھارت کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

بیجنگ (اوصاف نیوز)چین نے اپنے پڑوسی ملک بھارت کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا میں تیزی سے ابھرتی معاشی قوت چین نے بھارتی پالیسیوں کو چین کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت کی بعض تجارتی پالیسیوں اور پابندیوں کے باعث چینی مصنوعات کو نقصان پہنچ رہا ہے، جو عالمی تجارتی قوانین کے منافی ہیں۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق بھارت کی جانب سے عائد کیے گئے اقدامات منصفانہ تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جس پر عالمی تجارتی فورم سے رجوع کیا گیا ہے۔چین نے اپنے مقدمے میں بھارت سے ٹیلی کام ٹیرف پر غلط پالیسی کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *