انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کے سربراہ سید غلام حیدر شاہ قلندری نے کہا ہے کہ قرآنِ پاک کی رہنمائی پر چلنے سے ہی انسان حقیقی معنوں میں زندہ، باوقار اور مقصد سے بھرپور زندگی گزار سکتا ہے

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی)
انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کے سربراہ سید غلام حیدر شاہ قلندری نے کہا ہے کہ قرآنِ پاک کی رہنمائی پر چلنے سے ہی انسان حقیقی معنوں میں زندہ، باوقار اور مقصد سے بھرپور زندگی گزار سکتا ہے۔ قرآنِ پاک کے مطابق حقیقی زندگی وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے جڑی ہو، جو دل میں سکون، امید اور صبر پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بات گاؤں ڈاکٹر محمد عمر رند، نزد نبی سر روڈ میں جدید دور میں زندہ رہنے کا سلیقہ کے عنوان سے منعقدہ محفلِ ہدیۂ کثرتِ درودِ پاک کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت، نماز، نیک اعمال اور اچھا اخلاق دل کو زندہ رکھتے ہیں اور معاشرے میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا اور عزت و وقار کی زندگی اختیار کرنا اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔
سید غلام حیدر شاہ قلندری نے مزید کہا کہ تقویٰ اختیار کرنا، آخرت کی تیاری، خود احتسابی، قناعت اور وقت کی قدر انسان کو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ پروگرام کے دوران کروڑوں درودِ پاک اور ختمِ قرآن کے نذرانے پیش کیے گئے اور پاکستان سمیت عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *