ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے سالانہ انتخابات میں نوجوان وکیل ایڈووکیٹ سید اعزاز حسین شاہ صدر جبکہ ایڈووکیٹ ہوش محمد عباسی جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجازچقنڈیو مھرانوی
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے سالانہ انتخابات میں نوجوان وکیل ایڈووکیٹ سید اعزاز حسین شاہ صدر جبکہ ایڈووکیٹ ہوش محمد عباسی جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔ ینگ لائرز فورم کے تمام مرکزی عہدیداران نے واضح کامیابی حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے سالانہ انتخابات سینئر وکیل رسول بخش سمون کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ صدر کے عہدے کے لیے ینگ لائرز فورم کے نامزد امیدوار نوجوان وکیل ایڈووکیٹ سید اعزاز حسین شاہ نے 121 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار ایڈووکیٹ منصور ترک 76 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے۔
اسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدے پر ینگ لائرز فورم کے نامزد امیدوار نوجوان وکیل ایڈووکیٹ ہوش محمد عباسی نے بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں انڈیپنڈنٹ امیدوار یاسمین فرحان شکست سے دوچار ہوئیں۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے انتخابات میں ینگ لائرز فورم کے دیگر عہدیداران بھی کامیاب ہوئے، جن میں لالا ہتیش کمار خزانہ سیکریٹری جبکہ اشرف شاہ لائبریرین منتخب ہوئے۔
انتخابات میں کامیابی پر وکلا نے ڈھول شرنائیاں بجا کر اور رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *