عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف۔زیب بنگلانی)
حَلقہ شَازلیہ قَادریہ کی جانب سے عِلمی و رُوحانی محفل کا انعقاد کیا گیا. عمرکوٹ حَلقہ شَازلیہ قَادریہ کی جانب سے عِلمی و رُوحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر گُلشیر شاہ ہاشمی، پیر عَادل شاہ رحمانی، پیر غلام مصطفیٰ شاہ، نے فرمائی آمد خاص سید صفدر علی شاہ، جَماعت سُہروردیہ کے مُعززین مُجود تھے محفل سے خَطاب کرتے ہوئے پیر نُور محمد خان قادری نے کہا کے تعلیم انسان کی تیسری انکھ ہے ہمیں اگر اپنے آپ کو بدلنا ہے بچوں کو بدلنا ہے ترقی کی طرف گامزن ہونا ہے تو ہمیں تعلیم سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا پڑے گا اور تعلیم وہ جو اسلافین نے ہمیں دی ہمیں صوفیا نے دی مشائخین نے دی اس تعلیم پر اگر ہم عمل کریں گے تو ہماری دین و دنیا دونوں سرخرو ہو جائیں گی حلقہ شازلیہ کی جانب سے شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی سہروردی ؒ کے ایصالِ ثواب کے لئے روٹ شریف کا اہتمام بھی کیا گیا محفل میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی محفل کے اختتام پر ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے خصوصی دُعائے بھی کی گئی .