ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
09 دسمبر 2025عالمی یوم انسداد بدعنوانی 9 دسمبر منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس نوشہروفیروز سے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی زیر قیادت آگاہی واک منعقد کی گئی۔ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رتو خان جلبانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عبدالوحید عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارباب علی اجن، ڈی ای او پرائمری مسعود احمد سہتو،انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ غلام بشیر ملاح، سوشل ویلفیئر آفیسر سجاد حسین میمن کے علاوہ تعلیم،صحت، لوکل گورنمنٹ، روینیو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر سال یہ دن مناتی ہے اس سال کی تھیم نوجوانوں کا کرپشن کے خلاف ہو نا ہے۔ اس کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو اس پروگرام میں شامل کراکر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا بالخصوص پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔کرپشن کی کئی اقسام ہیں سوچ کی کرپشن، پیسے کی کرپشن اور دیگر اقسام کی چھوٹی چھوٹی بد عنوانی شامل ہے۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر کرپشن کے خاتمے کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ کرپشن صرف سرکاری یا نجی دفاتر میں نہیں بالکہ ہمارے معاشرے میں موجود ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرو فیروز میں کرپشن کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے کل کے رہنما اور لیڈر ہیں او ر انہوں نے ہمارے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے اس لئے نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے ایک دوسرے پر بھروسے کی کمی ہوتی ہے