جھنگ تحصیل احمد پور سیال شہریوں کےلئےبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی،

شہرمیں ہیلمٹ نایاب اور بہت زیادہ مہنگے ہوگئے

جھنگ (قمر زمان نقوی)تحصیل احمد پور سیال وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے حکم پر ضلع جھنگ میں بھی شہریوں کےلئےبغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائیسنس موٹر سائیکل پر سواری پر پابندی کے بعدشہریوں کا گھر سے نکلنا بہت دشوار ہوگیا دکانوں پر ہیلمٹ نایاب ہوگئے دکانداروں کی جانب سے ہیلمٹ کے ریٹس بڑھا دئیے گئے ہیں نئے قانون کے نافذ ہونے کے بعد روزانہ مختلف چوکوں اورسڑکوں پر موجود بہت زیادہ تعداد میں موجود پولیس آفیسران کھڑے ہو کر شہریوں کو ہیلمٹ اور لائیسنس کے بغیر دھڑا دھڑ چالان کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں کچھ مہلت دے تاکہ ہم لائسنس بنوا سکیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کے نئے قوانین میں کچھ نرمی کی جائے شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائسنس بنانے والے دفاتر میں کام تیزی سے کیا جائے لوگوں کی کثیر تعداد لائسنس دفتروں کے باہر اپنی باری کا انتظار کررہی ہوتی ہے آن لائن اپلائی کا سسٹم بہت ڈاؤن ہے اسے بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ لوگ آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *