ڈیرہ غازی کے رہائشی اسلام اباد میں گرفتار

ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد بیوروچیف ڈیلی جستجو کی رپورٹ )
محمد طارق خان سہرانی سابق ریڈر سٹی مجسٹریٹ ڈیرہ غازی خان کا بیٹا ڈاکٹر سمیع اللہ خان سہرانی دھوکہ دہی فراڈ اور بوگس چیک دینے کے جرم میں ایڈیشنل سیشن جج صاحب اسلام آباد کی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار اڈیالہ منتقل
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نمبر 268/24 مورخہ 2024-05-18 بجرم 489Fت پ تھانہ گولڑہ اسلام آباد 2- ایف آئی آر نمبر 707/24 بجرم 489Fت پ مورخہ 2024-08-06 تھانہ رمنا اسلام آباد 3- ایف آئی آر نمبر 705/24 بجرم 420/506 ت پ مورخہ 2024-08-05 تھانہ رمنا اسلام آباد نامزد ملزمان سمیع اللہ خان ولد محمد طارق قوم سہرانی ہمایوں طارق ولد محمد طارق قوم سہرانی محمد طارق قوم سہرانی سکنہ مکان نمبر 26 گلی نمبر 169 سیکٹر G-13/3 اسلام آباد و مستقل پتہ-مکان نمبر 225 بلاک-B گلی نمبر 8 خیابان سرور ڈیرہ غازی خان 4- محمد عبیداللہ ولد محمد طاہر سلطان قوم اعوان سکنہ مکان نمبر 5B گلی نمبر 63 سیکٹر G-7/1 اسلام آباد عرصہ دراز سے دھوکہ دہی/فراڈ/دھمکیاں اور بوگس چیکس دینے پر ایف آئی آریں درج تھیں اور یہ چاروں نامزد ملزمان عرصہ دراز سے عدالتی مفرور تھے جس کی وجہ سے ان کے شناختی کارڈز نادرہ آفس اور ان کے پاسپورٹس بھی بلاک ہو چکے تھے-
بعد میں محمد طارق خان قوم سہرانی ہمایوں خان قوم سہرانی عبیداللہ اعوان نے جناب سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو کر ضمانتیں کرا لیں تھیں لیکن ملزم ڈاکٹر سمیع اللہ سہرانی عرصہ دراز سے روپوش اور عدالتی مفرور تھا- جس پر گزشتہ ہفتے ایف آئی آر نمبر 707/24 مورخہ 2024-08-06 بجرم 489Fت پ تھانہ رمنا اسلام آباد بوگس چیک دینے کے جرم میں جناب ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت سے عبوری ضمانت کرائی تھی جس کی باقاعدہ سماعت ہوئی اور جرم ثابت ہونے پر مورخہ 2026-01-09 ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس تھانہ رمنا اسلام آباد نے موقع پر عدالت میں ڈاکٹر سمیع اللہ خان سہرانی کو گرفتار کر لیا اور آج مورخہ 2026-01-10 علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر آڈیالہ جیل راولپنڈی بھیج دیا ہے جبکہ ایف آئی آر نمبر 268/24 مورخہ 2024-05-18 بجرم 489Fت پ تھانہ گولڑہ اسلام آباد بوگس چیک دینے کے جرم میں جناب ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے-
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر سمیع اللہ خان سہرانی اور اس کا حقیقی بھائی ہمایوں خان سہرانی اور ان کا دوست عبیداللہ اعوان ان سب کا کام مل کر لوگوں سے دھوکہ دہی/فراڈ اور کاروبار کا جھانسہ دےکر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں اور بھاری رقوم لے کر غائب ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات ملک سے فرار بھی ہو جاتے ہیں اور اپنے فون نمبرز بند کر کے نئے شہر شفٹ ہو جاتے ہیں-بہت سے لوگ رقوم کی واپسی پر بے بس ہو چکے ہیں-کیونکہ یہ لوگ سنگین دھمکیوں اور گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *