دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ و تنظیم المدارس انتظامیہ کی بھی توجہ کی ضرورت

پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیوروچیف)تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں۔اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات۔فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر۔اس پر پاکپتن کی معروف شخصیت قاری خواجہ فیص فرید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ مدرسۃ المدینہ و فیضان مدینہ میں بھی بچوں کو سخت سردی کے پیش نظر چھٹیاں دے دی جائیں تاکہ بچے بیمار ہونے سے بچ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ اس وقت سردی بہت شدید ہے۔ملتان ائرپورٹ راڈار کے مطابق آج صبح درجہ حرارت 0 سینٹی گریڈ جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں منفی 1 اور منفی 2 ریکارڈ ہوئے سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔لہٰزا بچوں کی صحت پر سمجھوتہ کیئے بغیر شدید سردی کے ایام میں ان کی خوب حخاظت کیلیئے انہیں چھٹیاں کر کے ان کو گھر رہنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *