سندھ کلچرل پروگرام رنگ، روشنی، رکس اور روایتوں کا خوبصورت سنگم

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)سندھ کلچرل پروگرام رنگ، روشنی، رکس اور روایتوں کا خوبصورت سنگم۔۔۔
جیکب آباد میں سندھ کی قدیم تہذیب، روایتی موسیقی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک شاندار سندھ کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام نہ صرف اپنی ثقافتی بہار کے باعث منفرد رہا بلکہ علاقائی روایت، موسیقی، مہمان نوازی اور سماجی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوا۔
تقریب میں سندھی میوزک کی دھنیں گونجتی رہیں، جہاں روایتی سندھی گیتوں پر رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ سول سوساٸٹی سمیت تمام مکتب فکر کے اشخاص اور صحافیوں نے سندھی اجرک، ٹوپی اور ثقافتی لباس پہن کر اس جشن میں بھرپور حصہ لیا، جس سے پورا ماحول سندھ کے رنگوں میں ڈھل گیا۔
یے پروگرام جیکب آباد کے دونوں اہم پریس اداروں،
عوامی میڈیا پریس کلب اور آزاد میڈیا پریس کلب جیکب آباد کی جانب سے منعقد کی گٸی جس میں شهر کے تمام پریس کلب کے صحافیوں بهاٸیوں سمیت سول سوساٸٹی، وکیل، سیاسی و سماجی، قومی کارکنان اور جیکب آباد کی باشعور عوام نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ دونوں پریس کلبوں کے نمائندوں نے نہ صرف تقریب کی کوریج کی بلکہ مختلف روایتی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ صحافیوں نے مچ کچہری کے روایتی انداز میں بیٹھ کر سندھ کی ثقافت، امن، اتحاد اور صحافتی اقدار پر گفتگو کی۔ تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ جیکب آباد کی معروف سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات بھی اس رنگارنگ پروگرام میں شریک ہوئیں۔ مہمانوں نے سندھ کی ثقافت کو دنیا میں روشناس کروانے کے لیے اس طرح کے پروگراموں کو نہایت ضروری قرار دیا۔
شرکا نے کہا کہ اجرک اور ٹوپی نہ صرف ثقافتی شناخت ہیں بلکہ یہ سندھ کی محبت، عزت اور مہمان نوازی کا نشان بھی ہیں۔
پروگرام میں روایتی سندھی ڈھول، یکتارو، اور الیکٹرانک میوزک کی دھنیں فضا میں رچی بسی رہیں۔ نوجوانوں نے مشہور سندھی گیتوں پر رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ حاضرین بار بار داد دینے پر مجبور ہو گئے۔ صحافیوں نے ثقافتی گیتوں پر روایتی جھومر پیش کی، جس سے محفل کا رنگ مزید نکھر گیا۔
جس کی وجه سے شرکا نے اس پروگرام کو جیکب آباد میں ثقافت کے فروغ کی ایک خوبصورت کوشش قرار دیتےان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب میں پیار، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
ایسے پروگرام نہ صرف نوجوان نسل کو اپنی روایتوں سے جوڑتے ہیں بلکہ دنیا کو بھی سندھ کا اصل تشخص دکھاتے ہیں۔
صحافیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ میڈیا معاشرتی و ثقافتی تحریکوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیه کی تعاون کا شکریه ادا کرتے هوۓ مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پیش کی گئیں۔ شرکا نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *