جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر

جیکب آباد ( رپورٹ:اے جی بلوچ ) جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لاؤ ۔ کرپشن میں ملوث آفسران کو سزا دو سندھی ثقافت دن کے موقع پر معصوم بچوں کا ڈی سی چوک پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا اور نعرے بازی رپورٹ کے مطابق چلڈرن رائٹس موومنٹ کی جانب سے سندھی ثقافت دن کے موقع پر آدرش خان امیر کی قیادت میں جکب آباد کے سرکاری سکولوں کے فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا ۔ مظاہرین معصوم بچوں نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈی سی چوک پر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیا ۔ اور سخت نعرے بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آدرش خان امیر ۔ کھنیجر اور دیگر نے کہا کہ جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈ میں آفسران کی جانب سے کرپشن طلبہ و طالبات کے حقوق کی پامالی اور سرکاری سکولوں کی تباہی کی بدترین شکل ہے ۔ کرپشن کے خلاف سیکرٹری تعلیم سندھ کی طرف سے مقرر کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دو ماہ گزرنے کے باوجود منظر عام پر نہ لانا اور کرپشن میں ملوث تعلقہ ایجوکیشن آفیسر قمر النسا انصاری نائلہ دایو اور صدیق میرانی کو محکماتی سزا نہ دینا راشی و بد دیانت آفسران کی حوصلہ افزائی اور کرپشن پر پردہ دینے کے مترادف ہے ۔ اسکول بچٹ میں کرپشن بچوں سمیت شاگردوں کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے جو ہم کسی بھی صورت مئں برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمارے لیے عید کی خوشیوں کے برابر ہے مگر آج کے دن سینکڑوں معصوم بچوں کا اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا اور آواز اٹھانا ضلعی انتظامیہ ۔ محکمہ تعلیم اور سندھ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر اپنے حقوق سمیت کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے باوجود بالا حکام کی جانب سے نوٹس نہ لینے کے باعث معصوم بچے اور طلبہ و طالبات احساس کمتری کا شکار ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ائینی اور قانونی حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف اٹھنے والی آواز کا نوٹس لے کر طلبہ و طالبات کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے کرپشن میں ملوث تعلقہ ایجوکیشن آفیسران قمر النسا انصاری نائلہ دایو صدیق میرانی کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ان کو سزا دے کر بچوں سمیت طلبہ و طالبات میں پیدا شدہ بے چینی اور احساس محرومی کو ختم کریں ۔ بدیگر صورت میں احتساب کے عمل تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *