نمازِ جنازہ میں کثیر ثنا خوانِ مُصطفٰی اور کثیر اہلِ علاقہ عوام کی شرکت
سیالکوٹ(نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی عظیم شخصیت عالمی شہرت یافتہ ثناخوانِ مصطفٰی جناب امیر حمزہ قادری صاحب کے چچا جان محترم جناب محمد ناصر۔محمد نواز کے والدِ گرامی بابا محمد عالم ڈگری گاؤں مسلم ڈیرا گُجراں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے ریائشی جو کہ قضائے اِلٰہی سے دنیا فانی سے انتقال کر گئے۔نمازِ جنازہ بمقام ڈگری گاؤں مسلم ڈیرا گُجراں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں بعد از نمازِ عصر ادا کیا گیا۔نمازِ جنازہ علاقے کی معتبر شخصیت نے پڑھایا۔نمازِ جنازہ میں کثیر ثناخوانانِ مُصطفٰی اور علاقے کی کثیر عوام نے شرکت کی۔جنازہ کے بعد مرحوم کیلیئے اجتماعی دُعائے مغفرت کی گئی۔امیر حمزہ قادری کا کہنا تھا کہ میرے چچا جان نہائیت ہی مخلص اور حُسنِ اخلاق کے مالک تھے۔ان کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ انشااللہ بتاریخ 14 دسمبر بروز اتوار دن 11 بجے بمقام جامع مسجد صدقے یارسول اللّٰہ ڈیرہ گجراں ڈگری مسلم تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلیئے قُل اور دسواں شریف کے ختمِ پاک کی محفل ہو گی۔تمام اہلِ علاقہ شرکت فرما کے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
عالمی شہرت یافتہ ثناخوانِ مصطفٰی امیر حمزہ قادری کے چچا جان کی وفات