راولپنڈی کا لرزہ خیز چوہرے قتل کیس، لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمہ، تین بہنوں اور بھائی کے قاتل کو سزا پر عملدرآمد نہ ہو سکا

اسلام آباد (راشد محمود ستی) راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے حدود میں پیش آنے والے مشہور چوہرے قتل کیس کے لواحقین آج بھی مکمل انصاف کے منتظر ہیں۔تین سگی بہنوں اور ایک بھائی کے بہیمانہ قتل کا یہ مقدمہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں التوا کا شکار ہے۔ملزم غلام عباس کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے تاہم عدالتی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث سزا پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ برسوں گزرنے کے باوجود انصاف نہ ملنا ان کے زخموں کو مزید گہرا کر رہا ہے۔متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی سے کیس کی فوری سماعت کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور صدر مملکت سے بھی انصاف کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔عوامی حلقوں میں بھی اس اندوہناک مقدمے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے فیصلہ سنایا جائے۔متاثرہ خاندان کو قاتل کو انجام تک پہنچتا دیکھنے کا حق دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *