سال 2025 ضلع راولپنڈی کے اساتذہ کے لیے مشکلات کا سال ثابت ہوا

تعلیمی حلقوں میں مایوسی، پروموشن نہ ملنے، ریشنلائزیشن اور نجکاری پر شدید تحفظات

راولپنڈی( راشد ستی) سال 2025 ضلع راولپنڈی کے اساتذہ کے لیے بھاری ثابت ہوا، پورے سال کے دوران کسی بھی استاد کو پروموشن نہیں دی گئی۔
محکمہ تعلیم کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت 500 سے زائد اساتذہ متاثر ہوئے۔اسی دوران 300 سے زائد سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیا گیا۔ضلع مری کو تاحال SIS کوڈ الاٹ نہ ہو سکا۔نہ ہی مری کے لیے علیحدہ اکاؤنٹ آفس قائم کیا جا سکا۔ضلع مری کے اساتذہ کی علیحدہ سنیارٹی لسٹ بھی تیار نہ ہو سکی۔اساتذہ کی نمائندہ تنظیمیں شدید دھڑا بندی کا شکار رہیں۔ضلع راولپنڈی میں درجنوں یونینز اور ایسوسی ایشنز کے قیام سے اتحاد کمزور ہو گیا۔یونین رہنما بھی ریشنلائزیشن کی زد میں آ کر غیر فعال ہوتے گئے۔بیشتر اساتذہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کو بہتر سمجھا۔اساتذہ کی کوئی بھی تنظیم پنشن ترامیم اور تعلیمی نجکاری کے خلاف مؤثر آواز بلند نہ کر سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *